12 اپریل 2015 - 17:38
شام: فوج اور تکفیریوں کے درمیان شدید جھڑپیں

شام کے ذرائع نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی حصے میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی کمان کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فوج نے ملک کے مغربی حصے جبل زاہیہ اور لاذقیہ کے اطراف میں دہشت گردوں کے مورچوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ 

 اطلاعات کے مطابق فوج کے آپریشن میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔  ادھر حلب میں شامی فوج کے ایک عھدیدار نے کہا ہے کہ حلب میں پرانے حصے پر ہفتے کو دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں نو افراد جاں بحق اور سینتالیس زخمی ہوئے ہیں۔ 

 اس فوجی عھدیدار نے نام نہ ظاہر کئے جانے کی شرط پر کہا ہے کہ دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں گھروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ حلب اولڈ سٹی میں فوج اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں- ادھر المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شام کے حاویک علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں لبنانی شہری بھی شامل ہیں۔ 

 حاویک میں زیادہ تر لبنانی شہری رہتے ہیں- دمشق کے قریب یرموک پناہ گزین کیمپ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کیمپ میں شام کی فوج کے ہمراہ فلسطینی پناہ گزیں دہشتگردوں کےخلاف برسر پیکار ہیں۔

.......

/169